021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پلاٹ فروخت کرتے وقت شرط فاسد لگانا
80262خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں پابندی لگانے کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چارلاکھ کاایک پلاٹ خریدا،پھرچارلاکھ میں دوسرے شخص کوفروخت کردیا،اس شرط پرکہ جب تم اسے آگے فروخت کروگے توکل رقم میں سے تیس فیصد مجھے دو گے،اس کاکیاحکم ہے؟ اس کام کوکئے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں ۔کیایہ بیع درست ہے؟

نوٹ:سائل نے بتایاہے کہ ز مین اسی طرح  ہے،تعمیرات وغیرہ کااضافہ نہیں کیاگیاہے ،البتہ خریدارکاانتقال ہوچکاہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پلاٹ فروخت کرتے وقت یہ شرط لگاناکہ جب تم اسے فروخت کروگے توکل رقم کاتیس فیصدمجھے دوگے،یہ شرط فاسدہے،جس سے خریدوفروخت کایہ معاملہ فاسد ہوا، جس کاحکم  یہ ہے کہ اس معاملہ کوختم کیاجائے اس طرح کہ خریدار یہ پلاٹ فروخت کنندہ کوواپس کرے،اورفروخت کنندہ  خریدارکوقیمت واپس کرے،صورت مسؤلہ میں اصل خریدارکاانتقال ہوچکاہے تواب اس کے ورثہ اصل خریدارکے قائم مقام ہیں اوران کوبتاکرمعاملہ کوختم کیاجائے۔

حوالہ جات
فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي (ج 13 / ص 243):
كل شرط لا يقتضيه العقد ولا يلائمه وفيه منفعة لاحد المتعاقدين أو للمعقود عليه وهو من أهل الاستحقاق ولم يجر العرف به ولم يرد الشرع بجوازه، فلابد في كون الشرط مفسدا للبيع من هذه الشرائط الخمسة۔
وفی الفتاوى الهندية (ج 22 / ص 18):
 وفي الزيادات: إذا قبض المشتري المبيع في البيع الفاسد من غير إذن البائع ونهيه، فإن قبضه في المجلس يصح القبض استحسانا ويثبت الملك فيه للمشتري، وإن قبض بعد الافتراق عن المجلس لا يصح قبضه لا قياسا ولا استحسانا، ولا يثبت الملك فيه للمشتري، وإذا أذن له بالقبض فقبض في المجلس أو بعد الافتراق عن المجلس صح قبضه ويثبت الملك قياسا واستحسانا إلا أن هذا الملك يستحق النقض ،ويكره للمشتري أن يتصرف فيما اشترى شراء فاسدا بتمليك أو انتفاع۔
وفی شرح المجلۃللاتاسی (365/2):
اذامات احدالعاقدین لایبطل حق الفسخ بموتہ،بل ینتقل الی وارثہ۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

    ۹/ذی قعدہ ۱۴۴۴ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب