021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچہ ٹائل پر پیشاب کردے اور وہ خشک ہوجائے
80320پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

اگر چھوٹا بچہ ٹائلوں پر پیشاب کرے اور بغیر دھوئے ہوا میں خشک ہو جائے تو کیا ٹائلوں پر گیلے پاؤں سے چلنا نجس ہو گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر پکے فرش (سیمینٹ، ٹائل اور ماربل وگیرہ) پر نجاست خشک ہوجائے، اور نجاست کا اثر باقی نہ رہے یعنی اس کا رنگ اور بو ختم ہو جائے تو وہ فرش بغیر دھوئے پاک سمجھا جائے گا، البتہ اگر حرج زیادہ نہ ہو تو نجاست خشک ہوجانے کے باوجود بھی فرش کو دھو لینا زیادہ بہتر ہے۔

          سوال میں ذکر کردہ صورت میں دیکھا جائے گا کہ نجاست کا اثر اگر پوری طرح ختم ہوگیا ہے تو وہ فرش پاک ہوگیا اور وہاں گیلے پاؤں سے چلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

حوالہ جات
فتاوى قاضيخان (1/ 13)
(الأرض) إذا تنجست ببول واحتاج الناس إلى غسلها فإن كانت رخوة يصب الماء عليها ثلاثاً تطهر وإن كانت صلبة قالوا يصب الماء عليها وتدلك ثم تنشف بصوف أو خرقة يفعل ذلك ثلاث مرات فتطهر وإن صب عليها ماء كثير حتى تفرقت النجاسة ولم يبق ريحها ولا لونها وتركت حتى جفت تطهر.

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۱۵/ذو القعدہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب