80340 | قربانی کا بیان | عقیقہ کا بیان |
سوال
ہمارے علاقے میں لوگ قربانی کی کھال مسجد کے امام کو دیتے ہیں ، وہ پھر اپنی مرضی سے مدرسے کے طلبہ پر خرچ کرتے ہیں ،طلبہ میں قریبی رشتے دار بھی ہوتے ہیں اور دوسرے بھی تو امام کو دینا جائز ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قربانی کی کھا ل مسجد کے امام کو بطور اجرت دینا ﴿ یعنی امامت کی تنخواہ کے عوض میں دینا ﴾جائز نہیں ، البتہ اگر ہدیہ کے طور دینا چاہیں تو شرعا اس کی گنجائش ہے ۔
اگر طلبہ بالغ ہوںاور ان کی اجازت سے امام صاحب کھا لیں وصول کریں ،پھر انہیں پر خرچ کریں تو اس کی بھی اجازت ہوگی ۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (4/ 361)
قال: "ولا يعطي أجرة الجزار من الأضحية" لقوله عليه الصلاة والسلام لعلي رضي الله عنه: "تصدق بجلالها وخطامها ولا تعط أجر الجزار منها شيئا" والنهي عنه نهي عن البيع أيضا لأنه في معنى البيع.
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 81)
ولا أن يعطي أجر الجزار والذابح منها؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه قال «من باع جلد أضحيته فلا أضحية له» وروي أن النبي - عليه الصلاة والسلام - قال لعلي - رضي الله عنه -: " تصدق بجلالها وخطامها، ولا تعطي أجرا لجزار منها "
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
١۸ ذی قعدہ ١۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |