021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کاگھرمیں اعتکاف کی جگہ تبدیل کرنا
80446روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

اگرکوئی عورت گھرمیں کوئی جگہ اعتکاف کےلیےمختص کرلےپھرکسی عذرکی وجہ سےجگہ تبدیل کرنی پڑےتواعتکاف کاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اعتکاف کی غرض سے ایک مرتبہ گھر میں نماز کی جگہ متعین کرکے وہاں اعتکاف کرلینے کے بعد شرعی و طبعی ضرورت کے علاوہ اس جگہ سے نکلنا، یا اس جگہ کو تبدیل کرنے سے اعتکافِ مسنون فاسد ہوجاتا ہے،لہذاشدیدمجبوری کےبغیرجگہ تبدیل کرنادرست نہیں ۔

صورت مسئولہ میں اگربہت ہی مجبوری کی صورت ہو(مثلا وہ جگہ قابل رہائش ہی نہ رہےجس کی صورت کتب فقہ میں یہ لکھی ہےکہ وہ جگہ جل جائےیا پھر وہ عمارت گرجائے)توایسی صورت میں اعتکاف کی جگہ تبدیل کی جاسکتی ہےورنہ نہیں۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" 5 / 377:
والمرأة تعتكف في مسجد بيتها إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل لا تخرج منه إلا لحاجة الإنسان كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي .
"الفتاوى الهندية" 5 / 389:
 ( وأما مفسداته ) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر ، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط .سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان ولا تخرج المرأة من مسجد بيتها إلى المنزل هكذا في محيط السرخسي۔
"الفتاوى الهندية" 5 / 395:
فإن خرج من المسجد بعذر بأن انهدم المسجد أو أخرج مكرها فدخل مسجدا آخر من ساعته لم يفسد اعتكافه استحسانا هكذا في البدائع ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

21/ذیقعدہ     1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب