021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام،خطیب اورخادم کے گھر کی بجلی کا بل مسجد کے فنڈ سے ادا کرنا
80458وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ

   ایک مسجد کا مکان ہے جس میں امام صاحب اوران کے ایک بھائی اوروالدین رہتے ہیں،امام صاحب کے بھائی اسی مسجد کے خطیب ہے،جمعہ پڑھاتے ہیں اورامام صاحب کے والد مسجد کی صفائی کرتے ہیں،مسجد والے ان کے گھر کا بل ادا کرتے ہیں، آیا ان کا بل ادا کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

امام،خطیب اورخادم چونکہ متعلقاتِ مسجد ہی میں سے ہیں ؛ اس لیے انتظامیہ کےلیے ان کے گھر کی بجلی کا بل ادا کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار: (366/4، ط: سعید)
(ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح وتمامه في البحر(وإن لم يشترط الوقف) لثبوته إقتضاء.
البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (ج 14 / ص 358)
''السادسة: في بيان من يقدم مع العمارة وهو المسمى في زماننا بالشعائر ولم أره إلا في الحاوي القدسي، قال: والذي يبتدأ به من ارتفاع الوقف عمارته شرط الواقف أو لا، ثم ما هو أقرب إلى العمارة وأعم للمصلحة، كالإمام للمسجد والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدركفايتهم، ثمالسراجوالبساط كذلك إلى آخر المصالح .''

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

27/11/1444

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب