021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یوٹیوب کے لئے تربیتی کارٹون بنانے کا حکم
80440جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

مفتی صاحب مجھے یوٹیوب کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھنے ہیں،میرے ذہن میں جتنے سوال ہیں اور جس زاویہ سے ہیں وہ میں ترتیب وار لکھ رہا ہوں۔

پہلا سوال یہ ہے کہ یوٹیوب میں اسلامی احکامات کو مدنظر رکھ کر کارٹون بنانا جائز ہے یا نہیں؟میری مراد بغیر چہرے اور گانے وغیرہ کے صرف آواز ہو اور چہرہ دکھائی نہ دے۔

2۔یوٹیوب پر چہرے کے ساتھ مختلف تربیتی کارٹون بنانا جائز ہے یا نہیں؟جس میں نماز سے لے کر مختلف اسلامی احکامات سکھائے جائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی اچھے مقصد مثلا عام مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت،عملی طور پر اصلاح یا دینی اور اخلاقی تعلیم و تربیت کے پیش نظر واضح تصویر یا کارٹون پر مشتمل ویڈیو بنانے کی گنجائش ہے،بشرطیکہ اس میں کسی قسم کے ناجائز منظر کی عکاسی نہ کی جائے،یعنی میوزک اور عورتوں کی بے پردہ تصاویر سے اجتناب کیا جائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

27/ذی قعدہ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے