021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قربانی کے جانور کی کھال مسجد کے خادم کو دینا
80570قربانی کا بیانقربانی کی کھال کے مصارف کا بیان

سوال

کیا قربانی کے جانور کی کھال مسجد کے خادم کو دی جاسکتی ہے جن کی تنخواہ تقریباً25000 روپے ہو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قربانی کے جانور کی کھال مسجد کے امام یا خادم کو بطورِ اجرت(یعنی تنخواہ کے عوض)دینا جائز نہیں ہے،البتہ تنخواہ کے علاوہ بطورِ تحفہ دینا جائز ہے،بلکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں  ایسےعلماء ،حفاظ اورمسجد کےخدام ہی کو دینی چاہئے۔

حوالہ جات
صحیح البخاری: (کتاب المناسک، رقم الحدیث: 686)
عن علي رضی اﷲ عنہ أن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم: أمرہ أن یقوم علی بدنہ، وأن یقسم بدنہ کلہا لحومہا وجلودہا وجلالہا، ولا یعطي في جزارتہا شیئا۔
الهداية في شرح بداية المبتدي :4/ 361
قال: "ولا يعطي أجرة الجزار من الأضحية" لقوله عليه الصلاة والسلام لعلي رضي الله عنه: "تصدق بجلالها وخطامها ولا تعط أجر الجزار منها شيئا" والنهي عنه نهي عن البيع أيضا لأنه في معنى البيع.
اعلاء السنن: (باب التصدق بلحوم الأضاحي، 29/17)
ولأن ما یدفعہ إلی الجزار أجرۃ عوض عن عملہ وجزارتہ، ولا تجوز المعاوضۃ بشيء منہا، فأما إن دفع إلیہ لفقرہ أو علی سبیل الہدیۃ، فلا بأس بہ؛ لأنہ مستحق للأخذ۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 29/ذو القعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب