021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دانت ٹوٹے ہوئے جانور کی قربانی کا حکم
80571قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

میں نےقربانی کے لئے ایک بیل خریدا ہے جس کے تین دانت موجود ہیں  اور ایک دانت ٹوٹا ہوا ہے ۔تو کیا اس جانور سے قربانی ہوجاتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر گائے،بیل وغیرہ کی عمر (دو سال)پوری ہےاور وہ چارہ کھانے کے قابل ہیں تو اس صورت میں دانت ٹوٹنے قربانی پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس کی قربانی جائز ہوتی ہے۔

لہٰذا مذکورہ صورت میں اس جانور کی قربانی جائز ہےکیونکہ جانور کے بقیہ تین دانت موجود ہیں۔

حوالہ جات
الهندية: (298/5)
''و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا''.

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 29/ذو القعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب