021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وراثت کےمشترکہ مکان میں ایک وارث کی رہائش ہوتواس سےکرایہ لیاجائےگا؟
80584میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

جب تک مکان فروخت نہیں ہوجاتا،اورکرایہ پرچڑھانہیں جاتا،اس وقت تک ماہانہ حاصل شدہ کرائےکی تقسیم کی کیاصورت ہوگی؟چونکہ مکان کےگراؤنڈفلورپرایک بھائی اپنی فیملی کےہمراہ رہائش پذیرہیں ،کیاان سےکرایہ وصول کیاجائےگا؟اوراگروصول کیاجائےگاتوتقسیم کاکیاطریقہ کار ہوگا؟

              

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب تک شرعی طریقےکےمطابق وراثت کی تقسیم نہ ہوجائےاس وقت تک مکان کاکریہ بھی ورثہ میں ان کےحصےکےمطابق تقسیم ہوگا۔

جووارث  وراثتی گھرمیں رہائش پذیرہے،اس پربھی شرعاکرایہ لازم ہوگا،یہ کرایہ بھی تمام ورثہ میں وراثت کےحصوں کےمطابق تقسیم ہوگا۔تقسیم کاطریقہ پہلےسوال کےجواب میں تفصیل سےبیان کیاگیاہے۔

ہاں اگر کرایہ نہ لینےپرتمام ورثہ باہم اتفاق کرلیں تواس صورت میں  اس وارث پرکرایہ لازم نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

04/ذی الحجۃ      1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب