021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بینک ملازم کا قربانی کرنا
80577قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ:

بینک کی تنخواہ سے  قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

وضاحت:سائل نے بتایا کہ وہ الفلاح بینک کی اسلامک ونڈو میں آفیسر رینک کاملازم ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسے غیرسودی بینک جومستندمفتیان کرام کی زیرپرستی چل رہے ہیں،جیسے میزان بینک،بینک اسلامی وغیرہ ان بینک میں ملازمت کرکے ان سے مالی فائدہ حاصل کرنابلاشبہ درست اورحلال ہے،اسی طرح وہ بینک جن میں اسلامک ونڈو ہے اور وہ کسی مستندمُفتی کی زیرنگرانی چل رہی ہے تواس بینک کے اُس ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام کرنادرست ہے،اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہے۔

 لہذا ایسی آمدنی سے قربانی کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات

       عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

06؍ذوالحجہ  ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب