021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کا لشکر کو لے کر دریا پار کرنے کے واقعہ کو بیان کرنا
80607حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا اپنے لشکر کو لیکر دریا پار کرنے کا واقعہ فتاویٰ دارالعلوم زکریا (جلداول صفحہ 324 سے 325 تک)میں لکھا ہے،لیکن اس کی سند میں ضعیف اور مجہول راوی ہونے کی وجہ سے یہ ضعیف ہے۔ کیا اس واقعہ کو بیان کیا جاسکتا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورۃ واقعہ سند کے ساتھ علامہ ابنِ جریرؒکی کتاب"تاریخ طبری" اورعلامہ ابو نعیم الاصبہانی ؒ کی کتاب "دلائل النبوۃ"کے علاوہ صحابہ کرام ؓ کے حالات پر مشتمل اورتاریخ کی دیگر مستند کتابوں میں اس طرح کا کوئی واقعہ سند کے ساتھ ہمیں نہیں مل سکااور مذکورۃ دو کتابوں میں بھی اس واقعہ کی سند میں موجود روات پر شدید جرح کی گئی ہے۔ لہٰذا اس طرح کے واقعات بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور صحابہ کرامؓ سے متعلق صرف مستنداور صحیح واقعات کو بیان کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

محمدمصطفیٰ رضا دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی 23/ذو الحجہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے