021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ماہِ صفر یا ماہِ رمضان کی خبر دینے پر جنت کی بشارت بیان کرنے والی روایت کی حقیقت
80616حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ماہِ صفر یا ماہِ رمضان کی خبر دینے پر جنت کی بشارت دینے کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ماہِ رمضان کی خوشخبری دینے پر جنت کی بشارت سے متعلق روایت حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے ہمیں نہیں ملی، اس لیے بظاہر یہ موضوع روایت ہے۔ ایسی من گھڑت روایات کو نقل کرنے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ آپ ﷺ اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو رمضان المبارک آنے کی خوشخبری دیا کرتے تھے۔ چنانچہ علامہ رجب ابنِ حنبلیؒ نے اپنی کتاب: لطائف المعارف میں روایت ذکرکرنے کے بعد لکھا ہے کہ بعض علماء نے رمضان المبارک کی خوشخبری دینے کے رواج پر اس حدیث کو مدار بنایا ہے کہ چونکہ آپ ﷺ اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو رمضان المبارک آنے کی خوشخبری دیا کرتے تھے اس لیے لوگوں میں بھی رمضان کی آمد کی خوشخبریاں دینے کا رواج چل پڑا ہے۔

نیز ماہِ صفر کی خوشخبری دینے پر جنت کی بشارت سے متعلق درجِ ذیل حدیث پیش کی جاتی ہے:

«من بشرني ‌بخروج ‌صفر بشرته بالجنة»

یعنی جو مجھے صفر کے آمد کی خوشخبری سنائے گا، مَیں اس کو جنت کی خوشخبری سناؤں گا۔

اس حدیث کو محدثینؒ نے موضوع قرار دیا ہے، چنانچہ حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے ہمیں اس کا کوئی حوالہ نہیں ملا۔

حوالہ جات
سنن سعيد بن منصور (394/8):
حدثنا سعيد، نا معتمر بن سليمان، نا أيوب، عن أبي قلابة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وهو ‌يبشر ‌أصحابه -: «قد جاءكم رمضان، شهر مبارك، افترض الله عليكم».
لطائف المعارف (ص:158):
"قال بعض العلماء: هذا الحديث أصل في تهنئة الناس بعضهم بعضا بشهر رمضان."
مشيخة القزويني لعمر بن علي القزويني، أبو حفص، سراج الدين (ت:٧٥٠هـ) (ص:106):
"وقد يكون الحديث قد اشتهر أمره في الدنيا ولا أصل له، وشهرته لكثرة إيراد القصاص له، كقولهم ... «من بشرني ... بخروج صفرٍ - بشرته بالجنة».
الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة لعلي بن (سلطان) محمد، أبو الحسن نور الدين الملا الهروي القاري (ت:١٠١٤هـ) (ص:337):
"حديث: «من بشرني بخروج صفر بشرته بالجنة» لا أصل له."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/ذوالحجۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب