021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا” روایت کی حقیقت
80617حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا۔ کیا من گھڑت روایت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے ہمیں نہیں ملی، اس لیے بظاہر یہ موضوع روایت ہے۔ ایسی من گھڑت روایات کو نقل کرنے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث منقول ہے جس میں آپ ﷺ کا یہ ارشاد مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کو معافی دے دے تو اللہ تعالیٰ اُس کی عزت میں اضافہ فرما دیتے ہیں، اور جو اللہ تعالیٰ کے لیے جھک جاتا ہے اللہ ﷻ اس کو مقامِ بلند نصیب کرتے ہیں۔

حوالہ جات
صحيح مسلم (2001/4):
عن أبي هريرة، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم – قال: «ما نقصت صدقة من مال، وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا، وما تواضع أحد لله إلا رفعه الله».

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/ذوالحجۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب