021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اذان کے وقت باتیں کرنے سے کلمہ سے محروم کرنے والی روایت کی حقیقت
80624حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

جو شخص اذان کے وقت باتیں کرتا ہے اسے موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا.کیا یہ من گھڑت روایت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے ہمیں نہیں ملی، اس لیے بظاہر یہ موضوع روایت ہے، بلکہ بعض مواقع پر نبی کریم ﷺ سے خود اذان کے دوران ضرورتاً گفتگو کرنا ثابت ہے۔ اس لیے ایسی من گھڑت روایات کو نقل کرنے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اذان کے دورا ن خاموشی سے اذان کو سننا اور اس کا جواب دینا مستحب عمل ہے، اور دورانِ اذان بلا ضرورت باتیں کرنا خلافِ اولیٰ ہے۔ ہاں! اگر کوئی تعلیم و تعلُّم میں مصروف ہو اور اذان شروع ہو جائے، تو اس کے لیے علم سے متعلق باتوں میں مشغول رہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

حوالہ جات
شرح معاني الآثارلأبي جعفر أحمد بن محمد الأزدي الحجري المصري المعروف بالطحاوي (ت:٣٢١هـ) (146/1):
"عن عبد الله قال: كنا مع النبي - صلى الله عليه وسلم - في بعض أسفاره ، فسمع مناديا وهو يقول: الله أكبر الله أكبر، فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «على الفطرة» فقال: أشهد أن لا إله إلا الله، فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «خرج من النار» قال: ‌فابتدرناه ‌فإذا ‌هو ‌صاحب ‌ماشية أدركته الصلاة، فنادى بها.
فهذا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قد سمع المنادي ينادي فقال غير ما قال، فدل ذلك على أن قوله: «إذا سمعتم المنادي فقولوا مثل الذي يقول» أن ذلك ليس على الإيجاب، وأنه على الاستحباب والندبة إلى الخير وإصابة الفضل."
رد المحتار (235/3):
"والذي ينبغي تحريره في هذا المحل: أن الإجابة باللسان مستحبة."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

24/ذوالحجۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب