021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عیدگاہ کے لیے دی ہوئی زمین واپس لینے کا حکم
80698وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

ایک شخص نے 35 سال پہلے اپنی زمین میں سے دو کنال جگہ عیدگاہ کے لیے دی تھی، جہاں پر 35 سال مسلسل عیدین کی نماز ادا کرتے آرہے ہیں۔ اس جگہ کو مٹی ڈال کر اور چار دیواری کر کے دوسری زمین سے باقاعدہ اونچا اور علیحدہ کر کے مسجد کی شکل دی گئی ہے۔ اب وہ شخص اپنی زمین کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے؛ کیونکہ زمین ابھی بھی اسی کے نام ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اس کا یہ مطالبہ جائز ہے؟ اور اگر وہ اپنی زمین زبردستی واپس لیتا ہے تو اس جگہ استعمال ہونے والی اشیاء مثلا اینٹیں وغیرہ اس عیدگاہ سے متعلقہ مسجد میں استعمال ہوسکتی ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مذکورہ شخص نے اپنی یہ زمین عیدگاہ کے لیے وقف کی تھی تو اب وہ یہ زمین واپس نہیں لے سکتا، یہ ہمیشہ عیدگاہ کے لیے وقف رہے گی، اس کی واپسی کا مطالبہ جائز نہیں، اگرچہ کاغذات میں ابھی تک اس کے نام پر ہو۔ لیکن اگر اس نے یہ زمین وقف نہیں کی تھی، صرف وہاں پر عیدین کی نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی تو پھر چونکہ یہ زمین اس کی ملکیت سے نہیں نکلی، اس لیے اگر وہ اپنی زمین میں مزید عیدین کی اجازت نہیں دیتا تو اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ ایسی صورت میں اگر وہاں کے لوگ اپنے لیے دوسری عیدگاہ کا انتظام کریں تو اس پرانی عیدگاہ میں استعمال ہونے والی اشیاء نئی عیدگاہ میں استعمال کرلی جائیں، اور اگر نئی عیدگاہ کا انتظام نہ ہوسکے تو پھر ان اشیاء کو اس عیدگاہ سے متعلقہ مسجد میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔  

حوالہ جات
۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

         28/ ذو الحجۃ /1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب