021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سال ہر عورت کے گھر لڑکے کی پیدائش” روایت کی حقیقت
80773حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سال ہر حاملہ عورت کے گھر لڑکے کا پیدا ہونا کسی حدیث سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت کو علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب الخصائص الكبرى میں

ایک مفصل روایت میں ذکر کیا ہے، سوال سے متعلقہ روایت کے الفاظ یہ ہیں:

الخصائص الكبرى لعبد الرحمن بن أبي بكر، جلال الدين السيوطي (ت:٩١١هـ) (80/1):

"أخرج أبو نعيم عن عمرو بن قتيبة قال: سمعت أبي - وكان من أوعية العلم – قال: لما حضرت ولادة آمنة، قال الله لملائكته: افتحوا أبواب ‌السماء كلها وأبواب الجنان كلها، وأمر الله الملائكة بالحضور فنزلت تبشر بعضها بعضا وتطاولت جبال الدنيا وارتفعت البحار وتباشر أهلها، فلم يبق ملك إلا حضر، وأخذ الشيطان فغل سبعين غلا وألقي منكوسا في لجة البحر الخضراء، وغلت الشياطين والمردة، وألبست الشمس يومئذ نورا عظيما، وأقيم على رأسها سبعون ألف حوراء في الهواء ينتظرون ولادة محمد - صلى الله عليه وسلم -، وكان قد أذن الله تلك السنة لنساء الدنيا أن يحملن ذكورا كرامة لمحمد - صلى الله عليه وسلم -..."

ترجمہ: حضرت عمرو بن قتیبہ فرماتے ہیں کہ میرے والد کا کہنا ہے کہ جب حضرت آمنہ کا بچہ جننے کا وقت قریب پہنچا تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو یہ حکم دیا کہ آسمان و جنت کے سارے دروازے کھول دیے جائیں، اور فرشتوں کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ سب ایک دوسرے کو جاکر اس کی خوشخبری سنائیں، پہاڑ بلند و بالا ہوگئے، سمندر چڑھ گیا، اور اہلِ دنیا خوشی سے کِھل اُٹھے، اور سارے فرشتے استقبال کے لیے (آسمانِ دنیا پہ) حاضر ہوگئے، اور شیطان کو ستر زنجیروں میں جکڑ کر سبز سمندر میں ڈال دیا گیا، اُس روز سورج نے نور کا نیا جوڑا پہنا، اور سورج کے دہانے پہ ہوا سے معلق ستر ہزار حوریں آپ ﷺ کی ولادت کے انتظار میں کھڑی کردی گئی۔ نیز آپ ﷺ کی عظمت کی خاطر اُس سال دنیا کی ساری عورتوں کو نرینہ اولاد جننے کی رعایت مل گئی۔

اس حدیث کو شیخ قسطلانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے مواہبِ لدنیہ میں نقل کرنے کے بعد اس کے راوی عمرو بن قتیبہ کو مطعون قرار دیا ہے، نیز حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے یہ روایت ہمیں نہیں ملی، اس لیے بظاہر یہ موضوع روایت ہے۔ اس کو نقل کرنے سے احتراز لازم ہے۔

حوالہ جات
المواهب اللدنية بالمنح المحمدية لأحمد بن محمد بن أبى بكر القسطلاني القتيبي المصري، أبو العباس، شهاب الدين (ت:٩٢٣هـ) (76/1):
وروى أبو نعيم عن عمرو بن قتيبة قال: سمعت أبى- وكان من أوعية العلم- قال: لما حضرت ولادة آمنة قال الله تعالى لملائكته: افتحوا أبواب السماء كلها، وأبواب الجنان، وألبست الشمس يومئذ نورا عظيما، وكان قد أذن الله تعالى تلك السنة لنساء الدنيا أن يحملن ذكورا كرامة لمحمد- صلى الله عليه وسلم- ... الحديث، وهو مطعون فيه."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

05/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب