021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا آپ ﷺ کی اونٹنی کی نکیل پکڑ کر جنت میں داخل ہونا” تحقیقِ روایت
80774حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا آپ ﷺ کی اونٹنی کی نکیل پکڑ کر جنت میں داخل ہونا، کسی حدیث سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ روایت حدیث کی صحیح بلکہ ضعیف کتابوں سے ہمیں نہیں ملی، اس لیے بظاہر یہ موضوع روایت ہے۔ اس کو نقل کرنے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ ایک صحیح حدیث میں یہ بات مذکور ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ تمہارا ایسا کونسا عمل ہے جس کی وجہ سے مجھے خواب کے اندر تمہارے جوتوں کی آواز جنت میں مجھ سے آگے آگے سنائی دے رہی تھی؟ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میرا ہر وضو کے بعد دو رکعت (تحیۃ الوضوع) پڑھنے کا معمول ہے۔

حوالہ جات
صحيح البخاري (386/1):
"عن أبي هريرة - رضي الله عنه -: أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال لبلال عند صلاة الفجر: «يا بلال! حدثني بأرجى عمل عملته في الإسلام، فإني سمعت دف نعليك بين يدي في الجنة». قال: ما عملت عملا أرجى عندي: أني لم أتطهر طهورا، في ساعة ليل أو نهار، إلا صليت بذلك الطهور ما كتب لي أن أصلي."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

05/محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب