021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایڈوانس میں موٹر سائیکل خریدنا
81183خرید و فروخت کے احکامسلم اور آرڈر پر بنوانے کے مسائل

سوال

 میں نے ایک بندےسے ہنڈا موٹر سائیکل کا سودا کیا ہے۔انہیں ایڈوانس ایک لاکھ تیس ہزارروپے ادا کیے ہیں کہ وہ مجھے ایک ماہ بعد موٹر سائیکل حوالہ کریں گے۔ کیا یہ معاملہ سودی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایڈوانس رقم دے کر مبیع(خریدی جانے والی چیز)بعد میں حوالہ کرنے کے معاملہ کو فقہی اصطلاح میں بیع سلم کہا جاتا ہے،جس کی شرائط درج ذیل ہیں:

1۔ جنس معلوم ہو( جو چیز خریدی جا رہی ہو اس کی جنس معلوم ہو)

2۔اس مبیع کی نوع معلوم ہو،( یعنی کونسی قسم ہے؟ )

3۔ اس مبیع کی صفت( کوالٹی) معلوم ہو۔

3۔اس مبیع کی مقدار معلوم ہو۔

5۔معاملے کی مدت معلوم ہو۔

6۔جو پیسے پیشگی ادا کیے جارہے ہیں، ان کی مقدار معلوم ہو۔

7۔مبیع کی سپردگی کی جگہ معلوم ہو۔

8۔تمام رقم پیشگی ادا کی جائے اور مقررہ مدت کے بعد بائع اگر مطلوبہ چیز فراہم نہ کرسکے، تو ایسی صورت میں رقم ہی واپس کی جائے گی، اس کے بدلے کوئی اور چیز نہیں دی جائے گی۔

لہٰذامذکورہ صورت میں  اگر سودا طے کرتے وقت موٹر سائیکل کے تمام اوصاف متعین ہوجائیں اور ایسی کوئی جہالت باقی نہ رہے جو مُوجبِ نزاع ہو یعنی موٹر سائیکل کی کوالٹی، سائز، رنگ وغیرہ تمام چیزیں متعین ہوجائیں تو اس طرح خرید وفروخت کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار(5/209)
باب السلم (هو) لغة كالسلف وزنا ومعنى وشرعا (بيع آجل) وهو المسلم فيه (بعاجل) وهو رأس المال (وركنه ركن البيع)۔
الإختيار لتعليل المختار(2/34)
وشرائطه: تسمية الجنس والنوع والوصف والأجل والقدر ومكان الإيفاء إن كان له حمل ومؤونة، وقدر رأس المال في المكيل والموزون والمعدود، وقبض رأس المال قبل المفارقة۔
البناية شرح الهداية (8/ 354)
(وجملة الشروط) ش: أي جملة شروط السلم م: (جمعوها) ش: أي جمعها المشايخ م: في قولهم: إعلام رأس المال وتعجيله، وإعلام المسلم فيه وتأجيله، وبيان مكان الإيفاء والقدرة على تحصيله۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

08/صفر/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے