021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بہن بھائیوں سے متعلق ایک مسئلہ
81290رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

میرے بڑے بھائی اور میرے چچا کی بڑی بیٹی نے میری والدہ اور میری چچی دونوں کا دودھ پیا ہے۔کیا میرےچچا کی بڑی بیٹی کے علاوہ باقی لڑکیوں  یعنی ان کی چھوٹی بیٹیوں سے میرے بڑے بھائی کے علاوہ میرا یا میرے چھوٹے بھائیوں کا نکاح ہوسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ آپ کی چچی کی کسی بھی بچی کی شادی آپ کے بڑے بھائی کے ساتھ جائز نہیں ہے،اسی طرح آپ کی چچی کی بڑی بیٹی(جنہوں نے آپ کی والدہ کا دودھ پیا ہے)کا نکاح آپ کے کسی بھائی کے ساتھ بھی جائز نہیں ہے،کیونکہ آپ کی چچی کی بیٹیاں آپ کے بڑے بھائی کی رضاعی بہنیں ہیں اور اسی طرح آپ کے تمام بھائی آپ کی چچی کی بڑی بیٹی کے رضاعی بھائی ہیں،البتہ آپ کی چچی کی بڑی بیٹی کے علاوہ دیگر بیٹیوں کا نکاح آپ کے بڑے بھائی کے علاوہ دیگر بھائیوں سے جائز ہے،کیونکہ ان کے درمیان رضاعت کا رشتہ نہیں ہے۔

لہٰذاصورتِ مسؤلہ میں آپ کے بڑے بھائی کے علاوہ دیگر بھائیوں کا نکاح آپ کی چچی کی بڑی بیٹی کے علاوہ دیگر بیٹیوں سے جائز ہے۔

حوالہ جات
سنن أبي داود(2/ 221)
"عن عروة، عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «يحرم من الرضاعة ما يحرم من الولادة»"۔
المبسوط للإمام السرخسي (30/ 338)
ولو أن امرأتين لإحداهما بنون وللأخرى بنات فأرضعت التي لها البنات ابنا من بني الأخرى فإنما تحرم بناتها على ذلك الابن بعينه؛ لأنه صار أخا لهن من الرضاعة، ولا يحرم أحد من بناتها على سائر بني المرأة الأخرى؛ لأنه لم يوجد بينهم الأخوة من الرضاعة حيث لم يجتمعوا على ثدي واحد.
ولو كانت المرأة التي لها البنون أرضعت إحدى بنات الأخرى حرمت تلك الابنة على بني المرضعة، وغيرها من بناتها يحل على (بني) المرضعة.
ولو كانت أم البنات أرضعت أحد البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات، لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن، وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى، إلا الابنة التي أرضعتها أمهم وحدها؛ لأنها أختهم من الرضاعة۔
الدر المختار (3/ 217)
( ولا ) حل ( بين الرضيعة وولد مرضعتها ) أي التي أرضعتها ( وولد ولدها ) لأنه ولد الأخ۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

25/صفر/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے