021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دودھ پکانے سے متعلق ایک بد شگونی کا رد
81312سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

کیا دودھ پکانے کا بھی وقت ہوتا ہے? ایک بزرگ خاتون سے سنا کہ دودھ جب ابالا کرو جب مردوں کی آمد نہ ہو یعنی ان کی آمد سے پہلے, کیا یہ صحیح بات ہے? ایک دفعہ ایک لڑکا اپنے امتحان پاس ہونے کی مٹھائی بانٹ رہا تھا اور جب وہ ایک نوزائیدہ بچے کی ماں کے گھر گیا تو وہ دودھ پکا رہی تھی, تیسرے دن اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا کیونکہ بلائیں اس آدمی پر آگئ تھیں ? کیا یہ بات حقیقت سے تعلق رکھتی ہیں ? کیا دودھ پک رہا ہو اور کوئی غیر مرد آجائےتو یہ کہنا کہ شیطان آیا,ٹھیک ہے? ایک دوست نے بتایا کہ وہ ٹیوشن جاتا تھا،جب نویں جماعت میں تھا اور اس کے استاد کی بیگم اسی وقت دودھ پکاتی تھی شوہر کی آمد سے قبل اور اس کی بیٹھک کچن کی طرف ہی ہوتی تھی, اور اس کچن کی گرمی سے اس کے جذبات جاگنے لگتے تھے۔ کیا واقعی جب دودھ پکایا جائےاور کوئی مہمان آجائے یا کچھ سامان دینے والا آجائےتو اسےشیطان سمجھنا جائز ہے۔ جبکہ عورت دودھ کو پکا رہی ہو ? کیا یہ عمل خفیہ طور پر کرنا چائیے? کیا مغرب کی نماز کے وقت دودھ کو پکانا نہیں چائیے ? اس سے قبل یا اس کے بعد پکانا چائیے ? اور اگر مغرب کی اذان ہوجاۓ تو فورا چولہہ بند کردینا چائیے،ورنہ بےبرکتی ہوجاتی ہے?رہنمائی فرمایئے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ سب توھمات ہیں جن کا اسلام نفی کرتا ہے۔کسی بھی جائز کام میں نحوست کا نظریہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،نحوست در اصل اعمال بد اور برے عقائدکی وجہ سے انسان پر آنے والے عذاب ہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۷صفر۱۴۴۴ھرسو

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے