021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حکومت کا قانونی دستاویزات بنا کر محدود مدت کے بعد بے کار قرار دینے کا حکم
81401اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

کسی کمپنی کو جواز دینے کے لیے رقم لینا اور پھر چند سال بعد اس جواز کو لغو کرنا جائز ہے؟ مثلا حکومت کا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کے لیے پیسے لینا اور پھر چند سال بعد اس کی تاریخ ملغیٰ قرار دینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حکومت کا افراد اور اداروں کو متعین مدت کے لیے مختلف قانونی دستاویزات (شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور مختلف لائسنسز) جاری کرنا اور اس پر رقم لینا جائز ہے۔ حکومت جو رقم لیتی ہے وہ اپنی خدمات (سروسز) اور ان دستاویزات پر ہونے والے اخراجات کے عوض میں لیتی ہے، جس کی فقہی تکییف اجارہ ہے۔ جہاں تک متعین مدت کے بعد ان دستاویزات کو ملغیٰ کرنے (بے کار اور ایکسپائر قرار دینے) کا تعلق ہے تو چونکہ یہ دستاویزات در حقیقت حکومت کی طرف سے کسی کام (مثلا سفر، کوئی خاص کاروبار یا کسی خاص چیز کی صنعت) کی اجازت یا تصدیق (مثلا شناختی کارڈ) سے عبارت ہوتی ہیں؛ اس لیے اگر حکومت انتظام و انصرام اور مصلحتِ عامہ کی خاطر اس کے لیے کچھ مدت متعین کرتی  ہے تو شرعی اعتبار سے اس کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات
فقه البیوع (1/512):
ومما تعورف في عصرنا أن الناس یلتزمون تقدیم مجموعة من الخدمات في صفقة واحدة، بعضها ترجع إلی الإجارات، وبعضها ترجع إلی البیوع، فوکلاء السفر یقدمون خدمات الحج والعمرة مثلا، فیلتزمون جمیع حاجات المسافر في صفقة واحدة، بما فیها الحصول علی التأشیرة، وإکمال الإجراءات القانونیة، وتذاکر عدة من الأسفار الجویة، والإقامة في فنادق أو في الخیام في مواضع متعددة، وثلاث وجبات للأکل یومیًا، مع جهالة نوعها ومقدارها، ویتقاضون لهذه المجموعة أجرًا مقطوعًا. فهذه مجموعة عدة عقود، بعضها إجارات وبعضها بیوع، وکل واحد منها مشروط بالعقود الأخری.
وکذلك أجر الإقامة في بعض الفنادق تشمل الفطور أو الوجبات الثلاثة مع الجهالة في نوعها وقدرها. فظاهر القیاس أن لایجوز؛ لأنه اشتراط صفقات في صفقة واحدة، مع الجهالة في ما هو مبیع، ولکن جری به التعامل من غیر نکیر، والجهالة غیر مفضیة إلی النزاع، فصار هذا المجموع جائزا.

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

       9/ربیع الاول/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے