021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توبہ کا حکم
81522حدود و تعزیرات کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

اگر کوئی مسلمان( معاذاللہ ثم معاذاللہ )نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرتا ہے تو کیا اس کو توبہ کا موقع دیا جائے گا نیز کیا یہ تو بہ کا موقع دینا شریعت سے ثابت ہے؟کیا اس کی توبہ قبول ہو گی؟اگر وہ توبہ کرنا چاہتا ہو تو کیا تب بھی اسکو توبہ کا موقع نہیں دیا جائے گا؟ اور اگر کوئی مسلمان تنہائی میں خدانخواستہ گستاخی رسول کا مرتکب ہوتا ہے اور توبہ کرنا چاہے تو کیا کن الفاظ سے توبہ کرے؟کیا جو الفاظ اس نے بکے تھے انکو توبہ میں ذکر لازمی کرے یا صرف اتنا کہ دے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جو گستاخی ہو گئی اس سے توبہ کرتا ہوں؟یا پھر اسے کسی کو اپنے اس گناہ کے بارے بتانا چاہئے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کیسے کرنی چاہئے اور ان سے محبت کیسے بڑھائی جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بالفرض کوئی مسلمان جان بوجھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخی کا مرتکب ہو تو وہ مرتد اور واجب القتل ہوجاتا ہے،البتہ اس کی توبہ قبول ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں اختلاف ہے، علامہ شامی رحمہ اللہ تعالی کی تحقیق کے مطابق توبہ قبول ہوگی،بشرطیکہ عادی اور داعی مجرم نہ ہوورنہ توبہ قبول نہ  ہوگی اور توبہ کے لیے کسی کے سامنے اپنی گستاخی کا اعتراف کرنا یا گستاخی کے الفاظ دھرانا ضروری نہیں، بلکہ  اظہارواعتراف اور اعادہ نہ کرنا ضروری ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دنیا کے ہر تعلق پر غالب اورہر محبت سے زیادہ ہونی چاہئے اور اس کا طریقہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے واقفیت اوراسکے مطابق زندگی گزارنے کااہتمام اور اس کےساتھ اس دعاءکااہتمام کرناہے:اللهم إني أسألك حبك، وحب من يحبك، والعمل الذي يبلغني حبك، اللهم اجعل حبك أحب إلي  من نفسي وأهلي، ومن الماء البارد۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷ربیع الثانی۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے