021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیماری سے شفاء ملنے پر دل میں عصر کی چار سنتیں اپنے اوپر لازم کرنے کا حکم
81525قسم منت اور نذر کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

ایک بندے نے دل میں یہ نیت کی کہ اگر اللہ میاں مجھے دل کی تکلیف سے نجات دے تو عصر کی چار سنتیں میں اپنے اوپر ساری زندگی کے لیے لازم کرتا ہوں، زبان سے یہ بات نہیں کی۔ اس کو اب دس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ وہ عصر کی سنتیں ادا کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ عصر کا وقت مختصر ہوتا ہے، اکثر اوقات میں بندہ بیوی بچوں کے ساتھ یا دوسرے کاموں میں مصروف ہوتا ہے تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اس کا کوئی متبادل صدقہ یا روزے وغیرہ ہوں تو وہ مجھے بتائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مذکورہ شخص نے صرف یہ نیت کی تھی، زبان سے ایسا کچھ نہیں کہا تھا تو اس پر عصر کی چار سنتیں پڑھنا لازم نہیں؛ کیونکہ صرف نیت سے نذر منعقد نہیں ہوتی۔

حوالہ جات
بدائع الصنائع (5/ 81):
 كتاب النذر:  الكلام في هذا الكتاب في الأصل في ثلاثة مواضع: في بيان ركن النذر، وفي بيان شرائط الركن، وفي بيان حكم النذر. أما الأول فركن النذر هو الصيغة الدالة عليه، وهو قوله: لله عز شأنه علي كذا، أو على كذا، أو هذا هدي أو صدقة، أو مالي صدقة، أو ما أملك صدقة، ونحو ذلك.

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

       7/ربیع الثانی/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے