021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلاعذرسوار ہوکر سعی کرنے سے دم ہی واجب ہوگا یا پیدل سعی لوٹالینا کافی ہوگا؟
81527حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

اگرایک بڑی عمر کےشخص نے بلا عذر تین عمروں کی سعی سواری پر کرلی ،مسئلے کا علم نہیں تھا کہ دم واجب ہوتا ہے،اب سب کا ایک دم دینا ہوگا یا الگ الگ؟کیا یہ بھی ممکن ہے کہ دم نہ دے اور اس کے بدلے دوبارہ بغیر سواری کے سعی کرلے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فقہاء کی بیان کردہ تصریحات کے مطابق سعی کا نفس وجوب سواری کی حالت میں بھی ادا ہوجاتا ہے،البتہ نقص یعنی کوتاہی کے ساتھ ادا ہوتا ہے،لہٰذا ایسے شخص کے لیے جائزہےکہ وہ دم دینے کے بجائے بغیر سوار ہوئے دوبارہ سعی لوٹالے اور یہ سعی سلے ہوئے کپڑوں میں بھی کی جاسکتی ہے بشرطیکہ احرام سے حلال ہوچکا ہو،البتہ اگر سعی نہ لوٹائے تو پھرہر سعی کے بدلے علیحدہ علیحدہ ایک دم واجب ہوگا۔

حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/25)
لو سعى راكبا من غير عذر لزمه دم إن لم يعده؛ لأن المشي واجب وترك الواجب من غير عذر يوجب الدم، ولو أعاده بعد ما حل وجامع لم يلزمه دم؛ لأن السعي غير مؤقت في نفسه إنما الشرط أن يأتي به بعد الطواف، وقد وجد. اهـ.
(غنیۃ الناسک فی بغیۃ المناسک،فصل فی واجبات السعی،ص:۲۱۵)
الثالث: المشی  فیہ لمن لا عذر لہ، فإن سعی راکبا او زحفا بغیر عذر فعلیہ دم.

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

       ۰۷.ربیع الثانی۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے