021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن اپلیکیشن میں انویسٹمنٹ اوراس پر ملنے والی ارننگ کا حکم
81582جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

ایک آن لائن ایپلیکیشن ہےDragonfly جس کے اندر انویسٹمنٹ کر کے ارننگ ہوتی ہے. اس کے اندر مختلف پلانز ہوتے ہیں ہر پلان کے حساب سے ارننگ ہوتی ہے. مثال کے طور پر 30 ڈالر والے پلان پر ڈیلی کی 20 ایڈز ملتی ہیں اور ہرایڈ کو دیکھنے پر0.04ڈالر ارننگ ہوتی ہے اور ٹوٹل ڈیلی کی 0.8 ڈالر ارننگ ہوتی ہے. اسی طرح 100 ڈالر والے پلان پر بھی روز کی 20 ایڈز ملتی ہیں اور ہر ایڈ کو دیکھنے پر 0.13 ڈالر ارننگ ہوتی ہے اور ڈیلی کی 2.6 ڈالر ارننگ ہوتی ہے.اسی طرح اگے اور بھی مختلف پلانز ہیں جتنی ارننگ زیادہ ہوگی اس حساب سے ہر ایڈ پہ ارننگ بھی زیادہ ملے گی. تو میرا سوال یہ تھا کہ اس ایپ پہ انویسٹ کر کے ارننگ کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ایڈ پر کلک کر کے پیسےکمانے کا طریقہ در حقیقت  اجارہ کامعاملہ ہے جو درج ذیل وجوہ کی بناء پر درست نہیں:

۱۔ اس قسم کی ایب میں شامل ہونے کے لیے ابتداء جو رقم دی جاتی ہے وہ اصل میں رشوت ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔

۲۔ اس طرح عمل کرنے سے مقصود پراڈکت کی ریٹنگ کو بڑھانا ہوتا ہے جو کہ حقیقت میں دھوکا ہے۔

۳۔اس میں اجرت خود اجیر کےاپنے عمل پر موقوف ہے، یعنی اس کی ایڈ پر کلک کرنے سے جو نفع حاصل ہوتا ہے اس کی اجرت اسی میں سے دی جاتی ہے، اور عقد میں ایسی شرط مفسد  ہے۔

۴۔ اشتہارات پر کلک کرنا کوئی مقصودی نفع نہیں، اس لیے بھی یہ معاملہ درست نہیں۔

۵۔ اس طرح کی ویب سائٹ میں تشہیر کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے کہ پہلے اکاؤنٹ بنانے والے کو ہر نئے اکاؤنٹ  بنانے والےکو ایڈ کرنے پر کمیشن ملتا ہے، جبکہ اس نے اس نئے اکاؤنٹ بنوانے میں کوئی عمل نہیں کیا ، اس بلا عمل کمیشن لینے کا معاملہ کرنا اور اس پر اجرت لینا بھی جائز نہیں اس لیے کہ اس کی شرع میں کوئی نظیر نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۰ربیع الثانی۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے