021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلااجازت واپڈا کی تار استعمال کرنے کاحکم
81708جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

کیا فرماتے  ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک  علاقے  میں بجلی کی فراہمی   کے لئے سرکاری ادارے   واپڈا کی بچھائی ہوئی لائن  جوکہ تقریبا سات سال سے بے کار پڑی  ہے ، اس میں بجلی کی ترسیل  مکمل بند ہوچکی ہے ، بیچ بیچ میں  سے کمبے اور تاریں  اتاردئے گئے ہیں ،اور واپڈا نےاپنا میٹر ہٹا   دئے ہیں ،اور بغیر کسی ضروری قانونی کاروئی کے  بقیہ لائن   بے کار چھوڑدی ہے ،چونکہ ہمارا علاقہ ایک پسماندہ  علاقہ  ہے، اور  دور دراز دیہاتی بلکہ  خیبر پختون خواہ    کامشکل گزار پہاڑی علاقہ ہے  ،اب خیبر پختون خواہ حکومت   نے  کسی نجی تنظیم کی معاونت سے علاقائی سطح پر  چھوٹے ،چھوٹے جرنیٹر لگائے ہیں،جو پانی کی مدد سے چلتے ہیں ،ااور ان سے کچھ بجلی پیدا ہوتی   ہے،اور کسی نہ کسی درجے میں علاقائی  ضرورت  پوری کرتی ہے ، اب مقامی لوگوں نے جمع ہوکر  بجلی کی ترسیل کے لئے  واپڈا کی اجازت کے بغیر واپڈا کی بچھائی ہوئی  وہی معطل سپلائی لائن سے  کمبے اور تار اتا کر انہی تاروں  او کمبوں کو استعمال کرکے  اپنے لئے پانی   کے  جرنیٹر  سے بجلی لگائی ہے ،اور یہ جواز پیش کیا کہ  چونکہ یہ اسی علاقے کے لئے مختص تھے ،  جس سے  اہل علاقہ  کو فائدہ کوئی نہیں تھا ، اور لائن بھی ناکارہ معطل شدہ تھی ، اب اگر وہی تاراور کمبے ان سے بن پوچھے  سب لوگوں کی اتفاق رائے سے  اسی علاقے کے لئے  حکومت ہی کی مہیا   کئے ہوئے  پانی والے جرنیٹر  سے  بجلی کی ترسیل کے لئے  اگر استعمال ہو تو  کیاحرج ہے ؟بہر حال   اب پوچھنا یہ ہے  کہ

1۔ واپڈا  کی اجازت کے بغیر  ان تاروں  اور کھمبوں  کو اسی محلہ  کے لوگوں کا استعمال کرنا  درست ہے یانہیں ؟

2۔  متعلقہ  محکمہ  کی اجازت سے درست  ہے یانہیں ؟

3۔  اگر درست نہیں  تو بدرجہ  مجبوری  یعنی  اور کوئی صورت نہ  ہو بجلی  ملنے  کی  تو اس کی  گنجائش  ہوگی یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واپڈا ، سرکاری  محکمہ  ہے ،  واپڈا  کا مال  حکومت    کی ملک  ہے،حکومت نے  پہلے  آپ کے علاقے   میں واپڈا  کےذریعہ    بجلی فراہم کی ، بعد  میں  کسی وجہ  سے  وہ سلسلہ  منقطع  ہوا تو اب   حکومت  نے دوسرے  ذرائع  سے  بجلی کی  فراہمی  شروع  کی  ،ایسے  میں    واپڈا  کی  ناکارہ تار اور کمبے   بجلی   کی ترسیل   کے  لئے استعمال  کرنے   کی  گنجائش  ہے ،کیونکہ    سات سال تک  ان    تاروں  اور کمبوں  کو علاقے میں   رہنے دینا ،اور بعد میں  دوسرے ذرائع    سے بجلی فراہم  کرنے  میں  حکومت کا  ان تاروں  کواستعمال  کرنا ، اس بات  کی دلیل  ہے کہ اہل  علاقے  کے  لئے ان تاروں کےاستعمال  کی حکومت کی طرف  سے  دلالة  اجازت  ہے، البتہ اس کا خیال    رہے  کہ سرکاری  تاروں  کو بجلی  کی ترسیل  کے علاوہ     ذاتی استعمال میں   نہ  لائے ۔

حوالہ جات
اس کا خیال    رہے  کہ سرکاری  تاروں  کو بجلی  کی ترسیل  کے علاوہ     ذاتی استعمال میں   نہ  لائے ۔
مجلة الأحكام العدلية (ص: 146)
(المادة 772) الإذن دلالة كالإذن صراحة. بيد أنه عند وجود النهي صراحة لا اعتبار بالإذن دلالة. مثلا إذا دخل رجل بيت آخر فهو مأذون دلالة بشرب الماء بالإناء المخصوص له. وإذا سقط من يده وهو يشرب وانكسر لا يلزم الضمان. ولكن إذا أخذه بيده مع أن صاحب البيت نهاه بقوله: لا تمسه فسقط وانكسر يصير ضامنا.   

 احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

 دارالافتاء جامعة الرشید     کراچی

١۹ ربیع الثانی  ١۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے