021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن نکاح کا حکم
81715نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میرے ایک دوست کا نکاح مختلف طریقے سے ہوا ہے جو کہ مشکوک ہے، اس لیے وہ مجھ سے درخواست کرتا ہے کہ آپ کے پورٹل سے پوچھ کر اس نکاح کی تصدیق کر دوں۔ جس لڑکی سے اس نے نکاح کیا وہ طلاق یافتہ ہے۔ لڑکے نے وکیل سمیت لڑکی کی طرف سے ڈیپونٹ (گواہ) کا انتظام کیا ہے۔ لڑکی اپنے گھر بیٹھی ہوئی تھی اور ٹیلی فونک کانفرنس کال کے ذریعے نکاح کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لڑکا بھی اپنے گھر بیٹھا تھا۔ یہ نکاح کرنے والے مولانا لڑکوں کی طرف سے اور لڑکی کی طرف سے تمام گوہان کے ساتھ مسجد میں موجود تھے۔ یہ دونوں کے والدین سے پوشیدہ نکاح کے طور پر ہے۔ برائے مہربانی اس نکاح کی توثیق کی وضاحت کریں۔ شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نکاح منعقدہونےکےلیے شرعایہ ضروری ہےکہ لڑکااورلٖڑکی خودیاان کےوکیل مجلس نکاح میں موجودہوں،اورگواہاں کےروبروایجاب وقبول ہو،لہذاصورت مسؤلہ میں اگرلڑکا اور لڑکی  خودیاان دونوں کےوکیل یاکم ازکم ان دونوں  میں سےکسی ایک کاوکیل اوردوسرافریق خودمجلس نکاح میں موجودہو تو یہ نکاح درست ہے، ورنہ (اگرنہ تودونوں خودموجودتھےاور نہ ہی ان کےوکیل موجود تھے،بلکہ دونوں طرف سے)صرف آئن لائن موجودگی کی صورت میں یہ نکاح  کی مجلس منعقد ہوئی تھی تو ایسا نکاح نہیں ہوا، باقی والدین سے پوشیدہ طور پر نکاح کرنا اسلامی اقداراوراخلاقیات کی وجہ سےناپسندیدہ عمل ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے