021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق کے بعد شوہر کا قسم کھانا کہ میں دوبارہ نکاح کرونگا
80885طلاق کے احکامعدت کا بیان

سوال

تین طلاقیں  دینے کے بعدشوہر نے گھر آکر قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم اٹھائی کہ میں تم سے دوبارہ نکاح کروں گا۔ شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنی (مطلقہ) بیوی سے کہا تھا کہ میں تم سے دوبارہ نکاح کروں گا، یہ کہنے کی وجہ سے اس شخص سے دوبارہ نکاح کرنا لازم نہیں، اور تین طلاقوں کے بعد تجدید نکاح کی بھی گنجائش نہیں ہے، اگر شوہر نےقرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کے الفاظ بھی ادا کیے تھے تو اگر عورت اپنی عدت پوری کر کے کسی اور کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کرے پھر اگر وہ ازدواجی تعلقات کے بعد اپنی مرضی سے طلاق دے دے یا دونوں خلع کریں یا دوسرے شوہر کا انتقال ہوجائے تو دوسری عدت کے بعد ہی باہمی  رضامندی سے باہم نکاح کریں ، اس صورت میں قسم نہیں ٹوٹے گی،لیکن اگر ایسی صورت نہ بن پائے اوران دونوں کا آپس میں دوبارہ نکاح نہ ہوسکے تو دونوں میں سے کسی ایک کی وفات  کے قریب وہ حانث ہوجائے گا اور اس پر قسم کا کفارہ دینا لازم ہوگا۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 725)
و كفارته تحرير رقبة أو إطعام عشرة مساكين أو كسوتهم. وإن عجز عنها ) كلها ( وقت الأداء صام ثلاثة أيام ولاء). (قوله: عشرة مساكين) أى تحقيقاً أو تقديراً ، حتى لو أعطى مسكينا واحدا فيعشرة أيام كل يوم نصف صاع يجوز

احمد الر حمٰن

دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی

15 /محرم الحرام/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احمد الرحمن بن محمد مستمر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے