021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیرسودی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھول کر نفع لینے کا حکم
82055سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

اسلامی بینک میں رقم جمع کرواکر اس پر ماہانہ نفع لینے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟نیز کون سے اسلامی بینک آپ کی رائےمیں معتبر ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو بینک مستند علماء کی نگرانی میں کام کررہے ہیں،ان میں رقم جمع کرواکر نفع لینا شرعا جائز ہے،ان میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:میزان بینک،بینک اسلامی،دبئی اسلامک بینک،فیصل بینک۔

علاوہ ازیں کچھ بینک ایسے ہیں جو اصلا تو سودی ہیں،لیکن انہوں نے غیر سودی بینکاری کے لئے اسلامک ونڈوز یا الگ برانچیں بنائی ہوئی ہیں اوروہ ونڈوز یا برانچیں باقاعدہ مستند علماء کی نگرانی میں کام کررہی ہیں،جیسے عسکری بینک کی برانچ الاخلاص،UBL کی الامین وغیرہ،ان میں بھی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

19/جمادی الاولی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے