021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غصہ میں صریح طلاق کا حکم
82411طلاق کے احکامصریح طلاق کابیان

سوال

ایک شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا  اور اس نے غصہ میں آکر بیوی کو تین طلاق دینے کا ارادہ کیا ، ابھی دو مرتبہ یہ الفاظ (تجھے طلاق ) کہے تھے اور تیسری مرتبہ بھی کہنے والا تھا کہ بیوی نے آکر اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر دبایا اور تیسری مرتبہ الفاظ طلاق ادا نہیں ہوئے ۔ اب سوال یہ کہ کے کتنی طلاق ہوئی؟ اور رجوع کا حق ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر واقعتاًتیسری مرتبہ الفاظ طلاق ادا نہیں ہوئے  تو صرف دورجعی طلاقیں واقع ہوئی ہیں   ،  شوہر کوعدت کے دوران رجوع کا  حق حاصل ہے۔

حوالہ جات
في الفتاوى الهندية: ولو قال: أنت طالق، وهو يريد أن يقول: ثلاثا، فقبل أن يقول: ثلاثا، ‌أمسك ‌غيره ‌فمه، أو مات تقع واحدة، كذا في محيط السرخسي في باب التشكيك والتخيير. (الفتاوى الهندية: 1/ 359)
قال العلامة ابن مازة البخاري رحمه الله: والموت ينافي إيجاب الطلاق، وهو يريد أن يقول: ثلاثاً فأمسك على فيه رجل فلم يقل شيئاً، أو مات الزوج قبل أن يقول: ثلاثاً فإنه يقع واحدة؛ لأن الزوج ما وصل العدد بالإيقاع هنا فكان العامل قوله: أنت طالق، ونية الثلاث لا تعمل فيه.
وفي "الأصل" أيضاً: إذا قال لها: أنت طالق وأنت طالق، فماتت المرأة قبل أن يتكلم بالكلام الثاني تقع واحدة بالكلام الأول، ويبطل الكلام الثاني؛ لأن كل كلام عامل في الوقوع، فإنما يعمل ما صادفها وهي حية.(المحيط البرهاني:3/ 480)

عبدالہادی

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

25جمادی الاخری1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالهادى بن فتح جان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے