021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن کریم کے ایپلیکیشن کے اسکرین شاٹ لینے کا حکم
82762جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ موبائل ایپس پر جو قرآن کریم ڈاؤنلوڈ ہوتے ہیں بعض ایپس کے حقوقِ طبع یعنی کاپی رائیٹس محفوظ ہوتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اس قرآن کریم کے ایپ میں ایک صفحے سے سکرین شاٹ لے لیں پھر اس سکرین شاٹ کے سبق کا خود ترجمہ کرکے ویڈیو بنایا جائے یعنی اس سکرین شاٹ پر ترجمہ لگا کر ویڈیو بنایا جائے ۔ تو کیا یہ سکرین شاٹ لینا جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

         چونکہ ایسے ایپس کا بنیادی  مقصد قرآن کریم کو برقی ( ڈیجیٹل) شکل میں پیش کرکے اس کی تعلیم ، تبلیغ اور بالخصوص  تلاوت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ لوگ بآسانی موبائل میں  قرآن کریم کی تلاوت کرسکیں  ، لہذا ایسے    ایپس میں موجود قرآن کریم کے صفحات کی اسکرین شاٹ لینا،  اس کا ترجمہ کرنا اور پھر اس ترجمہ کی  ویڈیو بنانا  سب جائز ہیں ، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں   چاہے ان  کے حقوق طبع ایپس بنانے والے (موجد) کے نام محفوظ ہوں یا نہ ہوں ۔

حوالہ جات
فقہ البیوع(275/1):
وبالجملة، فالراجح عندنا والله سبحانه أعلم، أن حق الابتكار والتأليف حق معتبر شرعاً، فلا يجوز لأحد أن يتصرف في هذا الحق بدون إذن من المبتكر أو المؤلّف، وينطبق ذلك على حقوق برامج كم الكمبيوتر أيضاً. ولكن التعدي على . هذا الحق إنما يتصور إذا أنتج - المنتج أو البرنامج بشكل واسع للتجارة فيه، أو بقصد الاسترباح، أما إذا صوره لاستعماله الشخصي، أو ليهبه - إلى بعض أصدقائه بدون عوض، فإنّ ذلك ليس من التعدي على حق الابتكار. فما توغل فيه نَشَرةُ الكتب، ومنتجو برامج الكمبيوتر، من منع الناس من تصوير الكتاب، أو قرص الكمبيوتر، أو جزء منه لاستفادة شخصية، وليس للتجارة، فإنّه لا مبرر له أصلاً.

صفی اللہ

دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی

13/رجب المرجب/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی اللہ بن رحمت اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے