021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا حکم
82763اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ۔علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟واٹسپ گروپوں میں جو تلاوت وغیرہ اسلامی ویڈیوز وغیرہ آتے ہیں جو عام طور پر ایک دوسرےکو بھیجنے میں کوئی ممانعت نہیں ہوتی ،تو یہ ویڈیوز فیس بک ،یوٹیوب وغیرہ کے چینلز پر اپلوڈ کرنا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی ویڈیوز جو تلاوت وغیرہ جیسے  جائز مواد پر مشتمل ہوں ،انہیں اپنے یوٹیوب چینل  پر اپلوڈ کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ وہ ویڈیوز پہلے کسی دوسرے چینل پر اپلوڈ نہ  کیے گئے ہوں  اور   اپلوڈ کرنے والے چینل نے یوٹیوب سے ان کی کاپی رائٹس حاصل نہ کی ہو    تو ایسی ویڈیوز کا اپلوڈ کرنا جائز ہے۔ اگر ان ویڈیوز کی کاپی رائٹس یوٹیوب کی طرف  سےپہلے سے کسی چینل  کو مل چکے ہوں  تو یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق کسی دوسرے  شخص کے لیےان ویڈیوز کو اپنے چینل پر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے ، لہذا احتیاط اسی میں کہ تحقیق کی جائے کہ جو ویڈیوز پہلے سے اپلوڈ کیے گئے ہوں تو انہیں اپلوڈ کرنے  سے گرہیز کیا جائے تاکہ کسی دوسرے کے حقوق کی خلاف ورزی لازم نہ آئے۔

حوالہ جات
۔۔۔

صفی اللہ

دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی

13/رجب المرجب/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی اللہ بن رحمت اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے