021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بھانجی سے نکاح کاحکم
82994نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میری سگی ماں نے میرے سگے بیٹے "افضال" کو دودھ پلایا ہے،اور میری سگی بہن نے کسی اور کی بیٹی جسکا نام "رابیہ" ہے اسکو دودھ پلایا ہے،تو کیا میں اپنے بیٹے "افضال" کا نکاح اپنی سگی بہن کی رضاعی بیٹی "رابیہ" سے کرا سکتا ہوں یا نہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

        صورتِ مسئولہ میں"افضال" کا نکاح  "رابیہ" کےساتھ نہیں  ہوسکتا، اس لیےکہ "افضال" نے جب اپنی دادی یعنی آپ کی والدہ کا دودھ پیا تووہ اس کا بیٹا بن گیا اور آپ کی سگی بہن اس کی رضاعی بہن بن گئی اور"رابیہ" نےجب آپ کی بہن کا دودھ پیا تو وہ "افضال" کی رضاعی بھانجی بن گئی اورجس طرح حقیقی بھانجی سے نکاح ناجائز ہوتاہے اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی نکاح ناجائز ہوتاہے،لہذا مذکورہ نکاح شرعاً جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات
 قال الله تعالى:
﴿حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الأَخِ وَبَنَاتُ الأُخْتِ﴾ (النساء: 23)
فی الهداية - (ج 1 / ص 217)
 يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب.
رد المحتار - (ج 10 / ص 390)
 ( ولا ) حل ( بين الرضيعة وولد مرضعتها ) أي التي أرضعتها ( وولد ولدها ) لأنه ولد الأخ.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 23/7/ 1445ھ        

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے