021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسٹام پیپر پر تین طلاقیں دینے کا حکم
83188طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

میرے شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو 13 ستمبر 2023ء کو اسٹام پیپر پر طلاقِ ثلاثہ دی جو کہ انہوں نے خود جاری (Issue) کروایا، خود بھی اس پر دستخط اور انگوٹھے لگائے اور گواہوں سے بھی دستخط لیے اور انگوٹھے لگوائے، اس کی ایک کاپی عدالت میں بھی جمع کرادی۔ لیکن اب بھی وہ دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بیوی نے اسٹام پیپر دیکھا ہے، نہ اسے پتا ہے تو ایسے طلاق نہیں ہوتی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر سوال میں ذکر کردہ تفصیل درست ہے اور آپ کے شوہر نے واقعتاً اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں تو وہ تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور ان دونوں کے درمیان حرمتِ مغلظہ ثابت ہوگئی ہے، جس کے بعد نہ رجوع ہوسکتا ہے، نہ ہی ان دونوں کے درمیان دوبارہ نکاح ممکن ہے۔ طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا اسٹام پیپر دیکھنا یا اس کو کسی اور طریقے سے علم ہونا ضروری نہیں۔  

حوالہ جات
۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

     06/شعبان المعظم/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے