021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کی پرانی تپائیوں کوجلانے کاحکم
83326نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

مسجد میں قرآن مجید رکھنے کے لیے رکھی ہوئی لکڑی کی تپائیاں  اگر ٹوٹ جائیں تو ان تپائیوں کی آگ جلائی جا سکتی ہے یا نہیں ؟ یا انکو پھینک دیا جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 مسجد میں قرآن مجید کےلیےرکھی ہوئی تپائیاں قابل احترام ہیں، کیونکہ قرآن پاک  اور مسجد خود مقدس ہیں  اور یہ تقدس ان سے متعلقہ چیزوں کی طرف بھی منتقل ہوجاتا ہے۔لہذا ٹوٹی ہوئی تپائیوں کااگر کوئی  متبادل  قابل احترام استعمال ممکن ہوتو اس کےلیےان کو استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے،لیکن اگر کوئی متبادل باعث احترام استعمال موجود نہ ہو تو جلانے کی بھی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ اگر کوئی ان تپائیوں کو ذاتی کام کےلیے استعمال میں لاتا ہے یا جلاتا ہے تو اس کی قیمت مسجد کے فنڈ میں جمع کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 324)
 ويجوز رمي براية القلم الجديد، ولا ترمى براية المستعمل لاحترامه، كحشيش المسجد وكناسته لا يلقى في موضع يخل بالتعظيم، كذا في القنية.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 422)
الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله وملائكته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن كما في الأنبياء...(قوله الكتب إلخ) هذه المسائل من هنا إلى النظم كلها مأخوذة من المجتبى كما يأتي العزو إليه (قوله كما في الأنبياء) كذا في غالب النسخ وفي بعضها كما في الأشباه لكن عبارة المجتبى والدفن أحسن كما في الأنبياء والأولياء إذا ماتوا، وكذا جميع الكتب إذا بليت وخرجت عن الانتفاع بها اهـ. يعني أن الدفن ليس فيه إخلال بالتعظيم، لأن أفضل الناس يدفنون.

نعمت اللہ

دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی

13/شعبان/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نعمت اللہ بن نورزمان

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے