80577 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
بینک کی تنخواہ سے قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
وضاحت:سائل نے بتایا کہ وہ الفلاح بینک کی اسلامک ونڈو میں آفیسر رینک کاملازم ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسے غیرسودی بینک جومستندمفتیان کرام کی زیرپرستی چل رہے ہیں،جیسے میزان بینک،بینک اسلامی وغیرہ ان بینک میں ملازمت کرکے ان سے مالی فائدہ حاصل کرنابلاشبہ درست اورحلال ہے،اسی طرح وہ بینک جن میں اسلامک ونڈو ہے اور وہ کسی مستندمُفتی کی زیرنگرانی چل رہی ہے تواس بینک کے اُس ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام کرنادرست ہے،اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہے۔
لہذا ایسی آمدنی سے قربانی کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات
عدنان اختر
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
06؍ذوالحجہ ؍۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عدنان اختر بن محمد پرویز اختر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |