گم شدہ چیز اور فوتگی کا اعلان جو مسا جد میں کیا جاتا ہے اس کا کیاحکم ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مسجد میں کسی گم شدہ چیز کا اعلان کرنا جائز نہیں،خواہ اسپیکر پر ہو یا اسکے بغیر ، نمازجنازہ کا اعلان درست ہے ، اور اگر اس کے ضمن میں موت کا اعلان کرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ، البتہ باربارصر ف موت کا اعلان ﴿کہ فلاں کا انتقال ہوگیا ہے ﴾ خواہ مسجد کےلاؤڈ اسپیکر سے ہو یاغیر مسجد کے بہر حال صحیح نہیں ا س لئےکہ یہ اعزاء ﴿نوحہ﴾ جاہلیت کے ساتھ مشابہ ہے ۔
حوالہ جات
قا ل العلامة الکاسانی رحمہ اللہ ؛ الا انہ یکرہ النداء فی الاسواق والمحال لان ذلک یشبہ عزاء الجاھلیہ ﴿بدائع الصنائع ج ۲ ص ۲۲١ بیروت﴾
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؛ من سمع رجلا ینشد ضالة فی المسجد فلیقل لاردھااللہ علیک فان المساجد لم تبن لھذا ﴿مسلم باب ا لنھی عن نشد الضالة ج١ ص ۲١۰ ﴾
واللہ سبحانہ تعالی اعلم