کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ سجدے میں جاتے وقت اپنے کپڑوں کو سمیٹتاہے۔ اس کایہ فعل جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بلاوجہ نماز میں اپنے کپڑوں کو سمیٹنا مکروہ تحریمی ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:" (و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل (وعبثه به) أي بثوبه (وبجسده) للنهي إلا لحاجة."
وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:":قوله:( أي رفعه) :أي سواء كان من بين يديه أو من خلفه عند الانحطاط للسجود بحر. وحرر الخير الرملي ما يفيد أن الكراهة فيه تحريمية ."
(الدر المختار مع ردالمحتار:1/640،دار الفکر،بیروت)