آج کل عام طورپررواج ہےکہ لوگ ایک دوسرے کومذاقاشیطان کہتے ہیں توکسی مسلمان کوشیطان کہنا درست ہے؟کیاکہنے والاگناہ گارہوتاہےیانہیں خاص طورپرجب مقصداس کہنے سے شرارت مراد لیناہو۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرکوئی شخص شرارت کرتاہےتب بھی اس کوشیطان نہیں کہناچاہیے ،کیونکہ اللہ تعالی کاارشادہے کہ تم ایک دوسرےکوبرے القاب سے مت پکارو،ایمان لانے کےبعدبرے القاب سے پکارنا بہت بری بات ہے۔اس لئے اپنے دوسرے مسلمان بھائی کومذاق میں بھی شیطان نہیں کہناچاہیے۔
حوالہ جات
قوله تعالى : { ولا تنابزوا بالألقاب بئس الاسم الفسوق بعد الإيمان ومن لم يتب فأولئك هم الظالمون } .)سورة الحجرات،آیت نمبر11(