70457 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
خیربینک کوجگہ کرایہ پہ دینا کیساہے؟
وہ کہتےہیں کہ ہمارا بینکنگ کا طریقہ کار اسلامی ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بینک آف خیبرمکمل طورپراسلامی بینک نہیں ہے،بلکہ یہ کنونشنل اوراسلامی بینکنگ دونوں طرح کےعقودکرتاہے،لہذابینک آف خیبرکی جوبرانچزاسلامی ہیں(یعنی باقاعدہ شریعہ بورڈاورمستندعلماءکرام کی زیرنگرانی چل رہی ہیں،مثلاراست اسلامی بینکاری)ان کےساتھ معاملہ کرناجائزہے،اورجوبرانچزکنونشنل ہیں،ان کےساتھ معاملہ کرناجائزنہیں ہوگا۔
حوالہ جات
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
15/ربیع الاول 1442 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |