021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کالم نگار کے لیے اجرت پر کالم لکھنا
70820خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

بعض کالم نگار ہم سے کالم لکھواتے ہیں اور بعد میں ایڈیٹ کر کے اور تصحیح کر کے اپنے نام سے چھپواتے ہیں۔ کیا انہیں کالم لکھ کر دینا جائز ہے؟ اس کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی سے کالم لکھوانا اور اسے اس کی اجرت دینا شرعاً جائز اور قابل اجرت عمل ہے بشرطیکہ اس میں کسی قسم کا دھوکہ یا جعل سازی نہ ہو، مثلاً کالم نگار کسی اور سے کالم لکھوا کر اسے اپنا ظاہر نہ کرے۔

لہذا صورت مسئولہ میں اگر کالم نگار کے کسی اور سے کالم لکھوانے سے مراد یہ ہے کہ وہ ڈیٹا جمع کر کے دیتا ہے اور چھاپنے والا کالم نگار اس کو خود مرتب کرتا ہے، یا اتنی زیادہ تصحیح کرتا ہے کہ وہ تصحیح معمولی نوک پلک سنوارنے میں نہیں آتی، تو ایسی صورت میں چونکہ چھاپنے والا کالم میں جو تبدیلی کرتا ہے وہ اس کی ذاتی کاوش ہے، لہذا وہ اس صورت میں کالم اپنے نام سے شائع کروا سکتا ہے۔ اور اگر محض نوک پلک سنوارتا ہے تو پھر اس کی گنجائش نہیں ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب