021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سرچ انجن آپٹمائزیشن اور کی ورڈ ڈالنے کا حکم
70824خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سرچ انجن آپٹمائزیشن کا حکم کیا ہے؟ اس میں کی ورڈز بھی شامل کیے جاتے ہیں جس میں بعض اوقات غیر متعلق یا کم متعلق کی ورڈ بھی ڈال دیے جاتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر کسی ویب سائٹ نے ایسے کی ورڈ ڈالے ہوں اور اس پر کوئی شخص آ کر کچھ خریدے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سرچ انجن آپٹمائزیشن کا کام بنیادی طور پر جائز ہے۔ اس میں اگر ویب سائٹ میں ایسے کی ورڈ ڈالے جائیں جو ویب سائٹ کے کام سے بالکل متعلق نہ ہوں تو یہ شرعاً جائز ہے، لیکن چونکہ ان سے لوگ بلاوجہ ویب سائٹ پر آتے ہیں اور سائٹ پر ان اشیاء کو تلاش کرنے میں ان کا وقت صرف ہوتا ہے جو ویب سائٹ پر موجود نہیں ہوتیں لہذا اخلاقاً غیر مناسب ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص کسی غیر متعلق کی ورڈ کی وجہ سے ویب سائٹ پر آ جائے اور وہاں سے کچھ خرید لے تو یہ خرید و فروخت شرعاً درست ہے بشرطیکہ ویب سائٹ پر خریدی جانے والی چیز کی تفصیلات بتانے میں جھوٹ  کی آمیزش نہ ہو۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب