72133 | پاکی کے مسائل | معذور کے احکام |
سوال
کیایہ مسئلہ درست ہے اگر کسی کے ہاتھ پر پلستر لگا ہوا ہو یا کوئی عام پٹی ہو تو تمام پٹی پر مسح کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ کچھ حصے پر مسح کرنے سے بھی وضوء ٹھیک ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر پٹی اتارنے یا پانی لگنے سے زخم کے خراب ہونے کا ندیشہ نہ ہوتو پٹی اتار کر اسے دھونا ضروری ہے۔ اگر خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو پٹی پر مسح کرنا بھی جائز ہے۔ایسی صورت میں اکثر حصے پر مسح کرنا کافی ہوگا، تمام پٹی پر مسح کرنا ضروری نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (ولا يشترط) في مسحها (استيعاب وتكرار في الأصح، فيكفي مسح أكثرها) مرة به يفتى.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: قوله: (في الأصح) قيد لعدم اشتراط الاستيعاب. (ردالمحتار: 281/1)
وقال العلامۃعلی بن أبی بکر الفرغانی رحمہ اللہ تعالٰی: ويكتفى بالمسح على أكثرها ذكره الحسن رحمہ اللہ تعالى. (الھدایۃ: 32/1)
وقال العلامۃ سراج الدین ابن نجیم رحمہ اللہ تعالٰی: ويمسح على كل العصابة، هذا إحدى الروايتين، وروي الاكتفاء بالأكثر، واختاره غير واحد، قال في الخلاصة: وعليه الفتوى، سواء كان تحتها جراحة، أو لا، هذا شامل لما إذا شد العصابة على الجرح وما حوله من الصحيح، كالمفصود، وما إذا شدها على غير جرح، كالكسر والكي، وهو مقيد بما إذا كان الغسل أو المسح على نفس الجراحة يضره، حتى لو لم يضره تعين، وإذا زادت الجبيرة على نفس الجراحة إن ضره الحل بأن كان في محل لا يقدر على ربطها بنفسه، ولا يجد من يربطها مسح على الكل. (النھرالفائق: 126/1)
محمد عبداللہ بن عبدالرشید
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
15/رجب المرجب/1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبد اللہ بن عبد الرشید | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |