72277 | نکاح کا بیان | کئی بیویوں میں برابری کا بیان |
سوال
اپنی بیوی کے مطالبہ پر حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے آمادہ نہ ہونے کی وجہ سے میں دوسری شادی کا فیصلہ کرتا ہوں تو اس پر وہ ناراضگی کا اظہار کرتی ہے اور علیحدگی اختیار کرنے کو تیار ہوجاتی ہے اور خود حق زوجیت کے مطالبہ کو پورا نہیں کرتی، ایسی صورت میں میرے لیےگناہ کبیرہ کے ارتکاب سے بچنے کے لیے دوسری شادی کی شرعا اجازت ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دوسرے نکاح کے لیے پہلی بیوی کی اجازت شرعا ضروری نہیں،بالخصوص جبکہ پہلی بیوی حقوق زوجیت کی ادائیگی پر آمادہ یا قادر بھی نہ ہو،لہذا آپ کے لیے موجودہ صورت حال میں دوسری شادی کرنا نہ صرف یہ کہ شرعاجائز ہے بلکہ اگر گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے اور دوسری بیوی کے بعد عدل وانصاف کرنے پر آپ قادر ہیں تو آپ کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۵رجب۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |