73164 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ گاؤں میں والد صاحب( مرحوم ) کا ایک آبائی مکان ہے ۔والد صاحب کے اس گھر میں کس کا کتنا حصہ ہو گا ؟میری والدہ ، میری 3 بہنیں اور ہم چار بھائی ہیں ۔ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم سرفراز صاحب نے بوقت انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ ، چھوٹا بڑا سازو سامان بشمول اس مکان کے چھوڑا ، سب مرحوم کا ترکہ ہے ۔چنانچہ ترکہ میں سے سب سے پہلے کفن دفن کے مناسب اخراجات نکالے جائیں گے ۔ اس کے بعد اس قرض کی ادائیگی کی جائے گی جو مرحوم کے ذمہ واجب تھا ۔ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (3/1) تک اس پر عمل کیا جائےگا ۔ اس کے بعد جو مال بچے ، اس کے کل 8 8 حصے کر کے مذکورہ ورثاء میں درج ذیل نقشے کے مطابق تقسیم کیا جائے۔
نمبر شمار |
ورثاء |
عددی حصہ |
فیصدی حصہ |
1 |
بیوی |
11 |
12.5% |
2 |
بیٹا |
14 |
15.9% |
3 |
بیٹا |
14 |
15.9% |
4 |
بیٹا |
14 |
15.9% |
5 |
بیٹا |
14 |
15.9% |
6 |
بیٹی |
7 |
7.9545% |
7 |
بیٹی |
7 |
7.9545% |
8 |
بیٹی |
7 |
7.9545% |
کل حصص |
|
88 |
100٪ |
حوالہ جات
عبدالدیان اعوان
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
24 شوال 1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |