74771 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
اگر عورت کے دعوی کے مطابق اس وقت یعنی دوسال پہلے تین طلاقیں واقع ہوچکی تھیں تو اب میاں بیوی جدائی اختیار کرنا چاہیں تو عدت کا معاملہ کیا ہے ؟ کیا عدت طلاق کے بعد پوری ہوگئی تھی یا اب جدائی اختیار کرنے کے بعد دوبارہ عدت میں بیٹھنا ہوگا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ شوہر صرف دو طلاقوں کا اقرار کر رہا ہے پہلی مرتبہ کی ایک طلاق کا منکر ہے یعنی اس کے خیال میں دو ہی طلاق ہوئی ہے جس سے اس نے رجوع کرلیا تھا ،اس لئے اب جدائی اختیار کرنے کی صورت دوبارہ عدت گذار نا لازم ہے ،اس کے بغیر دوسری جگہ نکاح نہیں ہو سکتا ۔
حوالہ جات
،اس کے بغیر دوسری جگہ نکاح نہیں ہو سکتا ۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 518)
(قوله: بشبهة) متعلق بقوله وطئت، وذلك كالموطوءة للزوج في العدة بعد الثلاث بنكاح، وكذا بدونه إذا قال ظننت أنها تحل لي، أو بعدما أبانها بألفاظ الكناية، وتمامه في الفتح، ومفاده أنه لو وطئها بعد الثلاث في العدة بلا نكاح عالما بحرمتها لا تجب عدة أخرى لأنه زنا، وفي البزازية: طلقها ثلاثا ووطئها في العدة مع العلم بالحرمة لا تستأنف العدة بثلاث حيض، ويرجمان إذا علما بالحرمة ووجد شرائط الإحصان، ولو كان منكرا طلاقها لا تنقضي العدة، ولو ادعى الشبهة تستقبل.
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
یکم جمادی الاولی ١۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |