021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن مجید میں آل کےمعنی اور مطلب کی تحقیق
77774قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

عربی لغت میں “آل“ کا معنی خاندان، رشتےدار اعزاء و اقارب کے آیا ہے- لیکن قرآن میں بنی اسرائیل کے تعاقب میں آل فرعون کو دکھایا گیاہے- سوال یہ ہے کہ تعاقب تو بادشاہ وقت کا لشکر کرے گا نا کہ اسکا خاندان یا اعزاء و اقارب تو قرآن نے ان کے ساتھ “آل“ کا لفظ کیوں استعمال فرمایا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آل کے معنی عربی میں  اگرچہ خاندان اور ذریت کے بھی آتے ہیں ،لیکن اس کے حقیقی معنی پیرو کار یعنی تابعداری اور پیروی کرنے والے کےبھی آتے ہیں   اور عموما چونکہ اپنے خاندان کے لوگ نظریات میں ساتھ ہوتے ہیں، اس لیے ان پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے،لہذا آل فرعون کا معنی فرعون کے متبعین کے ہیں ،نہ کہ ان کے خاندان کے، اور آل رسول سے مراد بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے  ماننے والے اور پیروی کرنے والوں کے ہیں۔

حوالہ جات
مقاييس اللغة (1/ 160)
قال الأصمعي: آل الرجل رعيته يؤولها: إذا أحسن سياستها. قال الراجز:يؤولها أول ذي سياس
وتقول العرب في أمثالها: " ألنا وإيل علينا " أي سسنا وساسنا غيرنا. وقالوا في قول لبيد:بمؤتر تأتاله إبهامها هو تفتعل من ألته أي أصلحته. ورجل آيل مال، مثال خائل مال، أي: سائسه. قال الأصمعي: يقال: رددته إلى آيلته، أي: طبعه وسوسه. وآل الرجل أهل بيته من هذا أيضا لأنه إليه مآلهم وإليهم مآله. وهذا معنى قولهم يال فلان.
الفروق اللغوية للعسكري (ص: 281)
الفرق بين الأهل والآل
أن الأهل يكون من جهة النسب والاختصاص فمن جهة النسب قولك اهل الرجل لقرابته الأدنين ومن جهة الاختصاص قولك أهل البصرة وأهل العلم والآل خاصة الرجل من جهة القرابة أو الصحبة تقول آل الرجل لأهله وأصحابه ولا تقول آل البصرة وآل العلم وقالوا آل فرعون أتباع وكذلك آل لوط وقال المبرد إذا صغرت العرب الآل قالت أهل فيدل على أن أصل الآل الأهل وقال بعضهم الآل عيدان الخيمة وأعمدتها وآل الرجل مشبهون بذلك لأنهم معتمدة والذي يرتفع في الصحارى آل لأنه يرتفع كما ترتفع عيدان الخيمة والشخص آل لأنه كذلك

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب