021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سایرم نام کا معنی اور حکم
78496جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

حضرات مفتیان کرام سےگزارش ہے کہ درج ذیل نام کامعنی مطلب بتائیے اوریہ بھی بتائیں کہ یہ نام یاکےساتھ ہےیا ہمزہ کےساتھ ہے،لڑکی کانام ہےیالڑکے کا رکھناچاہیے یا نہیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ (نام سایرم ہے۔)

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ساہرم(ہاکے ساتھ) نام کا معنی سیر کرنے والی لکھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نام لڑکی کا ہے۔اور یہ نام اردو زبان کا ہے۔اورسائرم (ہمزہ کے ساتھ) ابھنگ گانے والے ایک ہندی موسیقار کا نام رہا ہے۔اس لیے یہ نام مناسب نہیں۔البتہ سایرم(یاکے ساتھ) نام کا معنی معلوم نہیں ہوسکا،لہذا اس کے بجائے کوئی دوسرا مناسب ومعروف نام رکھنا چاہئے، نام کا نیا ہونا کوئی خوبی یا شرعا مطلوب نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب