021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جانور کو پالنےکےلیے نصف حصے پر دینے کا حکم
56768اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے فاسد معاملات کا بیان

سوال

اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو گائے یا بکری دے،اور ان کو یہ کہے کہ اس کو آدھے پے پالنا،یعنی تمہارا اور میرا اس جانور میں آدھا آدھا ہے۔ایک بچہ میرا اور دوسرا تمہارا ہوگا، اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟اگر جائز ہے تو وجہ بتائیں،اور جائز نہیں تو پھر بھی وجہ بتائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گائے یا بکری کو پالنے کے لیے نصف حصے پر دینا شرعا جائز نہیں، اس سے اجارہ فاسد ہوتا ہے؛اس لیے کہ پتہ نہیں جانور بچہ جنے گا یا نہیں،اگر جنے گا تو معلوم نہیں کتنے جنے گا۔لہذا جانور بستور مالک کی ملکیت میں ہے اور اجیر نے اسے جتنا چارہ اپنی ملکیت میں سے کھلایا، اس کی قیمت اور جتنے دن خدمت کی، اس کی اجرت مالک اجیر کو ادا کرے۔دوسری طرف اجیر نے اس جانور کا جتنا دودھ وغیرہ استعمال کیا، اتنا ہی دودھ یا اس کی قیمت مالک کو ادا کرے۔

حوالہ جات
---

فضل حق: افتاء

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

08/03/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فضل حق صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے