021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اجرت پر وکالت کرنے کا ایک صورت کا حکم
57061وکیل بنانے کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

ایک شخص جو لوگوں کے پھنسے ہوئے پیسے نکالتا ہے۔کیا اس کو ریٹ فیکس کرنا کہ اتنی لاگت پر اتنا لونگا،مثلا: لاکھ پر پانچ ہزار،کیا ایسا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس معاملے کی تین صورتیں ہو سکتی ہیں: • اگر مراد یہ ہے کہ یہ شخص زیادہ ادھار وصول کرنے کے بدلے کم رقم لیتا ہے،چاہیے ادھار وصول ہو یا نہ ہو تو یہ ادھار کو بیچنا ہے،جو منع ہے۔ • اگر مراد یہ ہے کہ یہ شخص ادھار کی وصولی کے لیے رابطہ کرے گا اور اگر وصول ہوا تو اس کا فیصدی حصہ لے گا تو یہ بھی جائز نہیں ،کیوں کہ یہ ایک ایسے کام پر اجارہ ہے،جو یقینی طور پر اس کے بس میں نہیں۔ • اور اگر اس کی مراد یہ ہو کہ جو بھی میرے اتنے پیسے مثلا:ایک لاکھ نکالے گا تو اس کو انعام کے طور پر 5000 روپے ملیں گےتو یہ جائز ہے۔

حوالہ جات
{قَالُوا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَنْ جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ [يوسف: 72] )العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية /1:347) (سئل) فيما إذا وكل زيد عمرا في تقاضي دينه الذي بذمة فلان وقبضه وشرط له على ذلك أجرا معلوما في مدة معلومة وتقاضاه فهل يستحق الأجر بالشرط؟ (الجواب) : حيث شرط له ذلك ووقت له وقتا وباشر ذلك يستحق ما ذكر كما صرح بذلك في الأشباه من كتاب الأمانات . (البحر الرائق :7/ 141) ومنها ما في البزازية وكله بقبض وديعته وجعل له الأجر صح وإن وكله بقبض دينه وجعل له أجرا لا يصح إلا إذا وقت مدة معلومة وكذا الوكيل بالتقاضي إن وقت جاز،وكذا الوكيل بالخصومة كذا في الولوالجية. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع 5: / 148) ولا ينعقد بيع الدين من غير من عليه الدين؛ لأن الدين إما أن يكون عبارة عن مال حكمي في الذمة، وإما أن يكون عبارة عن فعل تمليك المال وتسليمه، وكل ذلك غير مقدور التسليم في حق البائع، ولو شرط التسليم على المديون لا يصح أيضا؛ لأنه شرط التسليم على غير البائع فيكون شرطا فاسدا فيفسد البيع.

فضل حق: افتاء

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

30/05/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فضل حق صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے